ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 7:03 PM IST

عیدالضحیٰ کے پیش نظر نوئیڈا سیکٹر 8 میں واقع جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی محمد راشد قاسمی نے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

نوئیڈا: سرکاری گائڈ لائن کے مطابق قربانی کو انجام دیں

نوئیڈا سیکٹر 8 میں واقع جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی محمد راشد قاسمی نے گزشتہ روز عیدالضحیٰ کے پیش نظر نوئیڈا کے عوام سے حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی نماز عیدگاہ میں ادا کرنے کے بجائے اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں ساتھ ہی سماجی فاصلہ کا خیال رکھے اور ماسک استعمال کریں۔

ویڈیو

مفتی محمد راشد قاسمی نے کہا ہے کہ وزارت صحت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے قربانی کے فریضے کو انجام دیا جائے اور قربانی کے دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، قربانی کے مقامات پر پردہ لگا کر قربانی کی جائے تاکہ کسی کو کوئی دقت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فضلات کو مختص مقام تک پہنچا دیا جائے اور صفائی کا پورا خیال رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: عیدالضحیٰ کی اجتماعی نماز نہیں ادا ہوسکے گی

واضح رہے کہ نوئیڈا میں چند مقامات پر قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں صفائی اور پردہ کے علاوہ سرکاری گائڈ لائن کا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.