ETV Bharat / state

نوئیڈا :بھارتی گھڑسواری ٹیم ٹینٹ پیگینگ عالمی کپ کے لیے کوالیفائی - نوئیڈا ای ٹی وی بھارت خبر

اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں واقع گوتم بودھ یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن (آئی ٹی پی ایف) ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بھارتی گھڑ سواروں نے مزید تین طلائی تمغہ جیت کر 2023 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

بھارتی گھڑسواری ٹیم
بھارتی گھڑسواری ٹیم
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 7:11 PM IST

نوئیڈا کے گوتم بدھ یونیورسیٹی کے میدان میں پانچ ممالک کے گھڑ سواروں کی موجودگی میں انڈین ٹینٹ پیگینگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر چھ سونے کے تمغے جیت کر 515 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس دوران پاکستان 482.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ سخت ٹکر دینے کے باوجود پاکستان ورلڈ کپ سے کچھ پوائنٹس سے ہار گیا۔ نیپال 457.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
بیلاروس اور امریکہ کے گھڑسوار کچھ زیادہ نہیں کر سکے۔ دونوں ٹیمیں بالترتیب 220.5 اور 183.5 پوائنٹس اسکور کرکے چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔

تین دن تک جاری رہنے والے اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے دن ایک طلائی ، دوسرے دن دو اور آخری دن تین طلائی تمغے جیتے۔

کوچ اور منیجر احمد افسر نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرکے ملک کو خوش ہونے کا موقع فراہم کیا ہے ۔

امید ہے کوالیفائر میچ کی طرح بھارتی گھڑ سوار ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ آئی ٹی پی ایف بورڈ کے ممبر عابد ترین نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ٹینٹ پنگینگ مقابلہ میں کھلاڑی کو گھوڑے پر سوار ہو کر بھالے سے زمین پر گاڑی گئی پٹی کو حاصل کرنا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.