ETV Bharat / state

نوئیڈا: محکمۂ صحت کا دعویٰ کھوکھلا، ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ - تریپورہ بھون کے باہر وکلاء سمیت متعدد تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

نوئیڈا میں ڈینگو کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جہاں محکمۂ صحت کی تیاری محض دعویٰ ثابت ہورہی ہے۔

نوئیڈا: محکمۂ صحت کا دعویٰ کھوکھلا، ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 1:22 PM IST

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں 9 نئے مریضوں میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 462 افراد ڈینگی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ ضلعی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں لیکن محکمۂ صحت کی تیاریاں کہیں نظر نہیں آتیں۔

نوئیڈا: محکمۂ صحت کا دعویٰ کھوکھلا، ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ضلع میں روزانہ 150 سے زائد افراد ڈینگی کے مشتبہ مریض سامنے آرہے ہیں۔ اس وقت ڈینگی 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور 15 سال سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ پایا جارہا ہے۔ اس وقت نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے اسپتالوں میں 45 کیس ایکٹیو ہیں۔ ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر ڈاکٹر راجیندر شرما کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے حوالے سے بہت محتاط ہے، کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ضلعی محکمۂ صحت ڈینگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی تیاریاں کر رہا ہے۔ لیکن ضلع میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلعی محکمۂ صحت کی تیاری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے نجی اسپتالوں میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ حالت یہ ہوگئی ہے کہ یتھارتھ اسپتال، کیلاش اسپتال اور جے پی اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ بھرے پڑے ہیں۔ دوسری جانب ضلع ملیریا افسر ڈاکٹر راجیندر شرما کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ اگر محکمۂ صحت کا دعویٰ درست ہے تو پھر ڈینگو پر قابو کیوں نہیں پایا جاسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.