ETV Bharat / state

نوئیڈا: یمنا ایکسپریس وے پر حادثہ میں چار ہلاک - نوئیڈا ای ٹی وی بھارت خبر

اترپردیش کے شہر گریٹرنوئیڈا یمنا ایکپریس وے پر ایک گاڑی کا ٹائر پنچر ہونے کے بعد دوسری گاڑی سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔

سڑک حادثہ میں چار ہلاک
سڑک حادثہ میں چار ہلاک
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 7:20 PM IST

گریٹر نوئیڈا یمنا ایکسپریس وے کے ربو پورہ کوتوالی کے قریب ایک سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

اطلاع کے مطابق گذشتہ شب تقریبا 12 بجے کے یمنا ایکسپریس وے پر فلیدا کٹ کے قریب ٹاٹا 407 پھل اور لہسن پیاز لے کر دہلی سے آگرہ جارہی تھی۔ اچانک پنچر کی وجہ سے ڈیوائیڈر کراس کر آگرہ-نوئیڈا روڈ پر جا پہنچی۔ اسی دوران آگرہ سے آنے والی بریزا گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں بریزا گاڑی میں سوار نتن شرما ولد چھیل بہاری، اروشی نتن شرما کی اہلیہ، اوشا شرما، ستیش چودھری اور ایک 12 سالہ بچہ کو زخمی حالت میں گریٹر نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ایک شخص آئی سی یو میں داخل ہے۔ ہلاک شدگان ستگھرا کالونی پولیس تھانہ چھتری ضلع متھرا اتر پردیش کے رہائشی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.