ETV Bharat / state

FONRWA President Joins SP: فونروا کے صدر سائیکل پر سوار، نوئیڈا سے انتخاب لڑنے کی تیاری - نوئیڈا اسمبلی سیٹ سے ایس پی کی ٹکٹ

نوئیڈا فونروا (Federation of Noida Residents Welfare Association) کے صدر یوگیندر شرما اتوار کو سماج وادی پارٹی FONRWA President Yogendra Sharma Joins SP میں شامل ہو گئے۔ یوگیندر شرما 2022 اترپردیش اسمبلی الیکشن میں نوئیڈا سے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

فونروا کے صدر سائیکل پر سوار
فونروا کے صدر سائیکل پر سوار
author img

By

Published : Dec 15, 2021, 4:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا فونروا کے صدر یوگیندر شرما اتوار کو سماج وادی پارٹی میں FONRWA President Yogendra Sharma Joins SP شامل ہو گئے ہیں۔ تقریباً 4 ماہ قبل منعقدہ فونیروا کے انتخاب میں یوگیندر شرما صدر بنے تھے۔ یوگیندر شرما اتوار کو اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یوگیندر شرما 2022 اترپردیش اسمبلی الیکشن Uttar Pradesh Assembly Election میں نوئیڈا سے انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یوگیندر شرما سب سے پہلے 2019 میں فونروا کے صدر بنے تھے۔ اب 2021 میں ہونے والے انتخابات میں یوگیندر شرما دوبارہ فونروا کے صدر بن گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی برہمن ووٹروں کو بھی خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے یوگیندر شرما نوئیڈا اسمبلی سے اپنا دعویٰ پیش کر سکتے ہیں۔ یوگیندر شرما سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر نوئیڈا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس بار نوئیڈا میں کافی سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔

جہاں یوگیندر شرما سماج وادی پارٹی کے لیے تیاری کر رہے ہیں، وہیں کرپرم شرما ہفتہ کو کانگریس پارٹی چھوڑ کر بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی دونوں کے امیدوار برہمن ہوں گے۔ جبکہ بی جے پی سے ٹھاکر اور کانگریس کسی ویش کو کھڑا کر سکتی ہے۔ اس بار انتخاب انتہائی مسابقتی اور سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے لیکن مسلمان کہیں بھی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: BSP Leader Joins SP in Rampur: سابق بی ایس پی رہنما شانی خان سماجوادی پارٹی میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.