ریاست اترپردیش کے نوئیڈا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ جمعہ کو ہزاروں کسان ایک بار پھر نوئیڈا اتھارٹی پہنچے۔
پولیس کے ساتھ شدید نوک جھونک اور جھڑپیں ہوئیں۔ کسانوں نے سیکٹر 6 کی مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا خواتین اور کسان سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے ۔
اس سے قبل بدھ کے روز بھی کسانوں نے تمام بیریکیڈنگ توڑ دیا تھا۔ اتھارٹی کے باہر سڑک پر حتمی فیصلہ کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
نوئیڈا کے کسان اتھارٹی کے عہیدا اتر پردیش حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں سے ریاستی حکومت اور نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی انہیں جھوٹی تسلی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،معاوضہ، آبادی پلاٹ اور بیک لیج کے مسائل حل نہیں ہوئے
کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات کی تکمیل نہیں ہوجاتی اس وقت تک یہ تحریک جاری رہے گی
مزید پڑھیں:کسان تحریک کو عام آدمی پارٹی کی حمایت
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے کسان مسلسل اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ روزانہ کسانوں کا ہجوم اتھارٹی کی طرف مارچ کرتا ہے۔ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے اتھارٹی کو ہر طرف سے سیل کر دیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے باہر 24 گھنٹے پولیس گارڈ موجود ہے۔ دوسری طرف کسان مسلسل اتھارٹی کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔