اتر پردیش Uttar Pradesh کے نوئیڈا اتھارٹی کے باہر کسانوں Farmers protest Against Noida Authority کا مظاہرہ جاری ہے۔ کسانوں کے احتجاج کو آج 90 دن ہوچکے ہیں لیکن کسانوں کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے کسانوں نے آج نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے گیٹ پر بھینسیں باندھ دی ہیں۔ جس کی وجہ سے اتھارٹی میں آنے اور جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ نوئیڈا کے کسان نوئیڈا اتھارٹی حکام کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
کسانوں میں شدید غصہ
کسانوں کے احتجاج کو آج 90 دن ہوچکے ہیں لیکن کسانوں کا ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں میں اتھارٹی اور افسران کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ نوئیڈا کے کسانوں نے آج اتھارٹی کے مین گیٹ پر اپنی بھینسیں باندھی ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہوتے تب تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
81 گاؤں کے کسان مظاہرہ کر رہے ہیں
واضح رہے کہ نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان Noida Farmers Protest پچھلے تین ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کے مختلف مطالبات ہیں، لیکن ایک بھی مطالبہ پورا نہیں ہوا ہے۔ جس کے لیے کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو افسر ریتو مہیشوری کی ارتھی بھی نکالی اور افسران کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ اس کے باوجود کسانوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔
بھارتی کسان پریشد کے صدر سکھبیر پہلوان کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے بھی مدد نہیں کر رہے ہیں۔ اب تک انہوں نے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، نوئیڈا کے رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور دادری کے رکن تیج پال ناگر کا گھیراؤ کیا۔ یہ عوامی نمائندے ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے کسانوں کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہیں۔
کسانوں کے پانچ اہم مطالبات
انہیں 10 فیصد کا ڈیولپڈ پلاٹ دیا جائے، ساتھ ہی 64 فیصد کا اضافی معاوضہ عام طور پر کسانوں میں تقسیم کیا جائے، تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ ان کی آبادی کو ریگولرائز کیا جائے۔ اس کے علاوہ اتھارٹی کی جانب سے گاؤں میں نافذ کردہ نقشہ پالیسی کو ختم کیا جائے۔ اس کے علاوہ ان کی تجویز یہ ہے کہ اتھارٹی اسے اپنی بورڈ میٹنگ میں متفقہ طور پر پاس کر کے اسے حکومت کو بھیجے، تاکہ یہ قانون کی شکل اختیار کر سکے اور کسی کسان کو اتھارٹی کے چکر نہ لگانے پڑیں۔