ETV Bharat / state

نوئیڈا: نہ آکسیجن نہ انجیکشن، انتظامیہ بیداری مہم تک محدود - نوئیڈا کی خبر

نوئیڈا میں آج کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں، انتظامیہ کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

نوئیڈا: نہ آکسیجن نہ انجیکشن،انتظامیہ آگاہی مہم تک محدود

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 9:51 PM IST

اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کورونا کا قہر تیزی سے جاری ہے۔ لوگ اپنے اپنے مریضوں کو لے کر بھٹک رہے ہیں، لیکن نہ ہی انجکشن اور نہ ہی آکسیجن کا انتظام ہو پا رہا ہے۔ لوگ بے بسی سے اپنوں کو مرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔اج بھی ضلع میں کورونا سے 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

وہیں، دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ لیکن دیہی اور مضافاتی علاقوں میں ابھی بھی مختلف دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔
بلدیہ دادری کی محکمہ حفظان صحت ٹیم نے دادری میں پی اے سسٹم کے ذریعہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے بارے میں بیدار کیا۔

نوئیڈا: نہ آکسیجن نہ انجیکشن،انتظامیہ آگاہی مہم تک محدود

ضلعی مجسٹریٹ کی ہدایت پر اس طرح کی مزید کارروائی جاری رہے گی تاکہ ضلع میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
انتظامی سطح پر تمام کوششوں کے باوجود نہ کورونا وائرس کا انفیکشن کم ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی علاج معالجہ کا معقول انتظام ہو پا رہا ہے۔ انتظامیہ بھی اس سچائی سے باخبر ہے کہ اب حالات آگاہی اور بیداری مہم سے بہت آگے جا نکل چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.