ETV Bharat / state

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کے رہنما، زخمی کسانوں سے ملے - کسانوں کا احتجاج جاری

گزشتہ 41 دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ جس میں متعدد کسان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد عام آدمی پارٹی نے پولیس کے اس رویہ کی شدید مذمت کی ہے۔

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کے رہنما  زخمی کسانوں سے ملے

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 10:11 AM IST

اترپردیش میں نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف گزشتہ 41 دنوں سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسان آج اپنے مطالبات کے ساتھ نوئیڈا اتھارٹی کا گھیراؤ کرنے پہنچے لیکن پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ جس میں بہت سے کسان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے پولیس کے اس رویہ کی شدید مذمت کی ہے۔

اس واقعے کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما نوئیڈا مہانگر جنرل سکریٹری پروین دھمن کی قیادت میں آج زخمی کسانوں کو دیکھنے ضلع اسپتال پہنچے۔ جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بزرگ کسانوں اور خواتین کسانوں کی ایک بڑی تعداد زخمی حالت میں داخل ہے۔

وہیں عام آدمی پارٹی کے اترپردیش انچارج اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اسپتال میں داخل زخمی کسانوں سے فون پر خیریت دریافت کی۔

ویڈیو

زخمی کسان راجندر یادو نے ایم پی سنجے سنگھ کو اپنی آپ بیتی سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا احتجاج طویل عرصے سے جاری ہے جس میں آپ پچھلے سال بھی آئے تھے لیکن نوئیڈا اتھارٹی کی جانب سے کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔

راجندر یادو نے بتایا کہ اتھارٹی کی جانب سے کسانوں کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جس میں کسان اور خواتین کسانوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ ایم پی سنجے سنگھ نے نوئیڈا اتھارٹی اور پولیس انتظامیہ کے رویہ کی سخت مذمت کی اور زخمی کسانوں کو یقین دلایا کہ کسانوں کی اس لڑائی میں عام آدمی پارٹی ان کے ساتھ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.