ETV Bharat / state

No Seat For Phd In Urdu In AMU شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کی سیٹیں نہ نکالنے سے طلباء پریشان - عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے ایک بھی سیٹ نہیں ہونے سے طلباء پریشان، انتظامیہ سے داخلے کے لئے جلد سیٹیں نکالنے کا مطالبہ کیا۔

شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کی سیٹیں نہ نکالنے سے طلباء پریشان

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 6:52 PM IST

شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کی سیٹیں نہ نکالنے سے طلباء پریشان

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا شعبہ اردو دنیا کا سب سے بڑا شعبہ اردو ہے۔ باوجود اس کے تعلیمی سال 2022-23 میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے لئے ایک بھی سیٹ نہیں نکالی گئی ہے۔اس کے سبب پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلباء پریشان ہیں۔ طلباء نے صدر شعبہ سے ملاقات کرکے انتظامیہ سے جلد سے جلد سیٹیں نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے ایم یو طلباء کے کئی احتجاج اور میمورنڈم کے بعد دو روز قبل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے لیے آسامیاں کی لسٹ جاری کی گئی تھی۔اس میں یونیورسٹی کی دیگر شعبوں میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے سیٹیں نکالی گئی ہے لیکن شعبہ اردو میں ایک بھی سیٹ نہیں ہے جبکہ شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ کے مطابق تقریبا 30 سیٹیں ہونی چاہیے۔

اردو پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات گزشتہ ایک برس سے داخلے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیاری کر رہے تھے جن میں سے کچھ طالبات ایسی بھی ہیں جو کرائے کے کمروں میں رہ کر تیاری کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک طالبہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایم یو طالبات کو کورس مکمل ہونے کے بعد فورا ہاسٹل سے نکال دیتی ہے۔ اس کے سبب ہی گزشتہ ایک برس سے اپنے گھر والوں سے دور کرائے کے کمرے پر رہ کر ہم داخلے کی تیاری کر رہی ہیں، داخلے امتحان میں کامیابی حاصل کرنا تو دور جب ہمیں معلوم چلا ہے کہ ہم داخلے امتحان میں شریک ہی نہیں ہو سکتے ہیں کیونکہ ایک بھی سیٹ نہیں ہے تو ہمیں بہت افسوس ہوا۔

شعبہ اردو کے صدر شعبہ پروفیسر جوہر سے ملاقات کرکے خواہشمند طلباء نے بتایا ہماری ساری محنت پر پانی پھر گیا، ہمارے والدین کی خواہش اور ہمارے خواب اب خواب ہی بن کر رہ گیا کیونکہ شعبہ نے تیس سے زیادہ سیٹ کے بجائے ایک بھی سیٹ نہیں نکالی ہے۔اسی لئے ہم صدر شعبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ سیٹیں نکالی جائے تاکہ ہم طلباء داخلہ حاصل کر سکے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ جب دنیا کے سب سے بڑے شعبہ اردو میں اردو میں پی ایچ ڈی کرنے کے لئے سیٹ نہیں ہوگی تو پھر کہا ہوگی اور ہم داخلہ لینے کہا جائے گے۔اردو پی ایچ ڈی کی سیٹیں نہیں نکالنے سے متعلق یونیورسٹی کنٹرول مجیب اللہ زبیری نے ٹیلی فون پر بتایاکہ اس کے بارے میں مجھے نہیں معلوم وائس چانسلر نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کے مطابق سیٹیں نکالی گئی ہے پھر بھی مجھے شام تک وقت دیجئے میں دیکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University اے ایم یو میں ہند-چین تعلقات پر آن لائن تبادلہ خیال

صدر شعبہ پروفیسر جوہر نے ٹیلی فون پر بتایا کہ معلوم نہیں دیکھتا ہوں، بات کرتا ہوں۔جبکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ صدر شعبہ اور کنٹرول کو اس کا علم نہیں ہو۔ شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کی سیٹیں کیوں نہیں نکالی گئی یہ تو صدر شعبہ اور کنٹرول ہی جانے لیکن خواہش مند طلباء کا کہنا ہے کہ اگر جلد سیٹیں نہیں نکالی گئی تو ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.