ETV Bharat / state

AMU Urdu Department دنیا کے سب سے بڑے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی داخلہ کیوں نہیں؟

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی میں داخلہ کی کوئی سیٹ نہیں نکالنے کی وجہ سے متعلق صدر شعبہ اردو پروفیسر جوہر نے اپنا دامن چھڑاتے ہوئے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کیا جس پر طلباء نے جلد بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دھرنے کی بات کہی ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی داخلہ کیوں نہیں؟

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 12:39 PM IST

دنیا کے سب سے بڑے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی داخلہ کیوں نہیں؟

علیگڑھ :گزشتہ کچھ برسوں سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی پر اردو زبان کے استعمال سے متعلق الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں جبکہ اس کے شعبہ اردو کو دنیا کے سب سے بڑا شعبہ اردو کہا جاتا ہے۔ باوجود اس کے یہ اردو کے صحافیوں سے بھی دوری اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے ایک بھی سیٹ نہیں نکلنے کی وجہ جاننے کے لئے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے صدر شعبہ پروفیسر جوہر سے ملاقات کرنے کے لئے ٹیلی فون کیا تو انہوں نے اپنے آپ کو مصروف بتایا اور اپنا دامن چھڑاتے ہوئے صاف انکار کردیا اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ترجمان پی آر او ہے، یونیورسٹی کنٹرول سے پوچھے کیوں نہیں پی ایچ ڈی کی سیٹیں نکالی گئی اور ہم صحیح سمت میں اپنا کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ اردو میں ایک بھی سیٹ پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے نہیں ہے جس سے متعدد ایسے سوالات ہیں جو محبان اردو کے ذہن میں اٹھ رہے ہیں ،ساتھ ہی خواہش مند طلبہ بھی کافی فکر مند ہوتے جا رہے ہیں۔

ایک جانب طلبہ برادری اور محبان اردو فکرمند ہیں اور لوگوں نے درمیان چرچہ کا موضوع بنا ہوا ہے وہیں دوسری جانب اے ایم یو انتظامیہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس جواب نہیں دے رہی ہے۔ وہیں یہ بات بھی لوگوں کے درمیان گشت کر رہی ہے کہ یو جی سی قوانین کی پابندیوں کی وجہ سے اے ایم یو میں اس سیشن میں طلبہ اردو میں پی ایچ ڈی نہیں کر سکیں گے۔ اے ایم یو میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہے، جن سبجکٹ کے لیے پی ایچ ڈی میں داخلہ کے سیٹ نکالی جا چکی ہے، ان مضامین کے طلبہ آن لائن درخواستیں دے رہیں، لیکن وہیں اردو کے طلبہ ابھی اس فکر میں ہیں کیا کریں، اپنی فریاد لے کر کس کے پاس جائیں تاکہ ان کا داخلہ پی ایچ ڈی میں ہو سکیں۔

سیٹ کا الاٹمنٹ شعبہ کے اساتذہ کی مختلف کیٹیگریز کے لیے مقرر سیٹ کی بنیاد پرہی پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے سیٹ کی الاٹ کی جاتی ہے۔ اے ایم یو میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ کا عمل شروع ہو گیا ہے، طلبہ آن لائن درخواست دے رہیں۔ اس بار 2022-23 سیشن کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ پروسیسنگ فیس کے ساتھ آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ۱۹؍اگست ہے جبکہ لیٹ فیس تین سو روپیہ کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ۲۶؍ اگست ہے۔

یو جی سی کے قواعد کے مطابق شعبہ میں ایک پروفیسر اپنے انڈر میں آٹھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اپنے انڈر میں چھ اور اسسٹنٹ پروفیسر اپنے انڈر میں چار سے زائد طلبہ کو پی ایچ ڈی نہیں کرا سکتے ہیں۔ پی ایچ ڈی اوارڈ ہونے کے بعد ہی سیٹ خالی ہونے پر سیٹ کا الاٹمنٹ کیا جاتا ہے، یہ اصول سبھی شعبوں میں نافذ ہے۔ پچھلے تعلیمی سیشن یعنی 2021-22میں شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے لیے چھ سیٹ تھیں وہیں 2022-23 کے تعلیمی سیشن میں سیٹ صفر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Formula Student Austria 2023 اے ایم یو کا ایس اے ای کالجئیٹ کلب فارمولا اسٹوڈنٹ آسٹریا میں شریک ہوگا

شعبہ اردو کے طلباء اور طلباء رہنماؤں نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ اور صدر شعبہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا جلد سے جلد سیٹیں بحال کی جائے بصورت دیگر ہم طلباء اور محبان اردو جلد بڑا قدم اٹھائےگے اور اس کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔ طلباء رہنما سلمان غوری نے کہا ہے کہ اے ایم یو کی بنیاد میں اردو شامل ہے، بانی درسگاہ سر سید احمد خان نے جس اردو کا پرچم لہرایا تھا آج اسی ادارے کے شعبہ اردو میں اردو کا جنازہ نکال جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.