ETV Bharat / state

'یوگی حکومت کے بجٹ سے کوئی امید نہیں' - دن بدن جنسی جرائم کے معاملات میں اضافہ

یوگی حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے، عوام کو اس بجٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لیکن مایوسی ہی ہاتھ لگے گی کیونکہ گزشتہ چار سالوں میں انہوں نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

up budget
یوگی حکومت کے بجٹ سے کوئی امید نہیں
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 12:23 PM IST

اتر پردیش کا آج بجٹ پیش ہونا ہے، یوگی حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب عوام کے ساتھ ہی کاروباری لوگ پریشان ہیں۔ سبھی لوگوں کو بجٹ سے بڑی امید ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سابق رکن اسمبلی و مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے صدر ارشد خان نے کہا کہ یوگی حکومت سے ہم سبھی کو بڑی امید تھی لیکن گزشتہ چار سالوں سے مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کو نہ روزگار ملا اور نہ ہی خواتین کو تحفظ ملا۔

اتر پردیش میں خواتین تحفظ کی بات کریں تو ریاست میں دن بدن جنسی جرائم کے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن حکومت جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی بڑھتی جا رہی ہے۔

'یوگی حکومت کے بجٹ سے کوئی امید نہیں'

ارشد خان نے کہا کہ کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت آنکھ بند کرکے تماشائی بنی ہے۔ یوگی جی کو چاہیے کہ وہ کسانوں کی بہتری کے لیے بجٹ میں اعلان کرے، ساتھ ہی یہ بھی وعدہ کرے کہ زرعی قوانین یو پی میں نافذ نہیں ہوگا۔

یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ صوبے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے، تعلیم و صحت کے لیے عام آدمی کو راحت دے۔ اس کے علاوہ خواتین تحفظ کی ذمی داری لیں۔ سماج میں ہندو مسلم اتحاد کو یقینی بنایا جائے۔

سابق رکن اسمبلی ارشد خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے چلتے عوام پریشان ہیں، سماج کا غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے لہذا ان کے روزگار کے مواقع فراہم کرائیں۔ یہی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے لیکن امید بالکل نہیں ہے۔ کیونکہ گزشتہ چار سالوں سے یوگی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.