ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں ایک دن میں 9 کورونا پازیٹو مریض سامنے آنے کے بعد انتظامیہ سکتے میں ہے۔
انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دے دیا ہے، اور یہاں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کورونا پازیٹو مریضوں کے تازہ ترین معاملے دیہی علاقوں سے سامنے آ رہے ہیں، جس میں ضلع مئو کے فتح پور، رانی پور اور بڑراؤں بلاکز میں کورونا پازیٹو مریض سامنے آئے ہیں۔
ان نئے معاملے کے ساتھ ہی اب ضلع میں کل کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے نئے معاملے لاک ڈاؤن 4.0 میں تیزی سے سامنے آئے ہیں، اس دوران دیگر ریاستوں سے آنے والے افراد کی تعداد بھی بے حد اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ معاملے سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کے افسران اور پولیس مستعد ہیں، ہاٹ سپاٹ علاقوں کے لیے حکومت کی جانب سے طے شدہ ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔
کورونا پازیٹو پائے گئے مریضوں کو کورنٹین سینٹرز میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں محکمہ صحت کی ٹیم اور پولیس متواتر نگرانی کے لیے موجود ہے۔