ETV Bharat / state

Omicron Cases in Delhi-NCR: اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اترپردیش میں رات کا کرفیو - Concerns mount amid increasing Omicron cases in Delhi NCR

دریں اثنا اترپردیش میں یوگی حکومت نے ریاست میں رات کا کرفیو نافذ Night Curfew Imposed کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت اترپردیش کے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو Night Curfew in NCR نافذ رہے گا۔

اومیکرون کے بڑھتے کیسز، محکمہ صحت کی تشویش میں اضافہ

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 6:41 PM IST

دہلی این سی آر سمیت پورے ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ امیکرون کے معاملوں Omicron Cases in Delhi-NCR میں اضافے کے ساتھ ہی ریاستی حکومتوں نے سختی دکھانا شروع کر دی ہے۔

دریں اثنا اتر پردیش میں یوگی حکومت نے ریاست میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت اتر پردیش کے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ رہے گا۔

نائٹ کرفیو کی صورت میں اب ہفتے کی رات سے ہی نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، ہاپوڑ اور غازی آباد میں رات 11 بجے کے بعد بغیر کام کے سڑک پر چلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ ایپیڈیمک ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف دہلی سے متصل اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھنے لگا The Risk of Corona Infection is Increasing ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 نئے کورونا متاثرین کا پتہ چلا ہے، جو اس ماہ ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جس کی وجہ سے کورونا متاثرین کی تعداد 63,498 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز بھی بڑھ کر 41 ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Nationwide Covid Vaccination: ملک بھر میں کورونا کے 140.31 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

اس سے قبل 6 جولائی کو 13 مریض اس مرض میں مبتلا پائے گئے تھے۔ دسمبر میں فعال مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے محکمہ کے افسران کی پریشانیاں بڑھ گئی ہے۔ضلع میں بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اب بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی تعداد 8,534 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 1,862 ہائی رسک زونز ہیں یعنی ہائی رسک والے ممالک سے آئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر سنیل دوہرا کے مطابق ملک میں نئے ویرینٹ امیکرون کے مریضوں کی آمد کے بعد یہاں ٹیسٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تمام مشتبہ مریضوں کا سرکاری ہسپتالوں میں معائنہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم ضلع میں اب تک اومیکرون کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما کا کہنا ہے کہ انفیکشن سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگ گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلے پر عمل کریں۔ اپنے ہاتھ بار بار دھوتے رہیں۔ اگر آپ میں کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو ٹیسٹ کروائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.