ETV Bharat / state

نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی نائٹ کرفیو - اردو نیوز نوئیڈا

نوئیڈا میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر 17 اپریل تک رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ کرفیو رات میں 10 سے صبح 5 تک جاری رہے گا۔

night curfew imposed in noida and ghaziabad
نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی نائٹ کرفیو
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 9:02 AM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غازی آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے کورونا کے انفیکشن کو موثر طریقے سے قابو کرنے کے لئے نائٹ کرفیو کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ احکامات آج رات سے نافذ العمل ہوجائیں گے۔

اس کا وقت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رکھا گیا ہے اور یہ 17 اپریل تک جاری رہے گا۔

بدھ کے روز ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی گوتم بدھ نگر ضلعی مجسٹریٹ کی جائزہ میٹنگ کے بعد کورونا کے معاملے کو روکنے کے لئے ضلع میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا۔

تاہم تمام ضروری سامان، خدمات اور طبی خدمات سے متعلق نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ سرکاری، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اداروں کے علاوہ، تمام سرکاری، غیر سرکاری، نجی اسکول، کالج اور کوچنگ سینٹر 17 اپریل تک بند رہیں گے۔

صرف امتحان اور پریکٹیکل امتحانات کے وقت اسکول یا کالج کھولنےکی اجازت ہوگی نیز ماسک لگانے اور کورونا کے دوسرے قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے عہددیدار، ڈاکٹروں سے لے کر تمام طبی عملے کو اپنا شناختی کارڈ دکھانے کے بعد چھوٹ ملے گی۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری، آج سے متعدد اضلاع میں رات کا کرفیو نافذ

ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے، بس اسٹیشن جانے والے مسافر اپنا ٹکٹ دکھا کر جا سکتے ہیں۔ اشیائے ضرورت کی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.