میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع سماجی تنظیم فلاح و انسانیت نے ملی اور سماجی رہنماوں کی مدد سے غریب اور ضرورتمند افراد کے درمیان عید کٹز تقسیم کی تاکہ یہ لوگ بھی خوشی خوشی عید منا سکیں. اس موقع پر تنظیم نے صاحب حیثیت لوگوں سے اپیل بھی کی کہ مہنگائی کے دور میں وہ غریبوں کی زیادہ سے سے زیادہ مدد کریں تاکہ وہ بھی عید کا تہوار اچھے سے منا سکیں۔ تنظیم فلاح انسانیت میرٹھ کے صدر محمد معین انصاری نے کہاکہ کورونا وبا اور اس کے بعد لاک ڈاون کے سبب عام لوگ معاشی اعتبار سے کمزور ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ تہوار کی خوشیاں ان سے کافی دور ہو گئی ہے۔ایسے ہی لوگوں کی مدد کرنے کے لئے آگے آئے ہیں اور صاحب حیثیت سے ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم گزشتہ دس برسوں سے ضرورتمندوں اور غریبوں کی مدد کرتی آ رہی ہے اور انشااللہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔اس سے دوسروں کی پریشانیاں کچھ حد تک دور ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ramadan 2023 صدقہ اور زکوٰۃ انسان کو پاکیزہ بناتا اور بلاؤں کو دور کرتا ہے
ان کا کہنا ہے کہ سماج کے کمزور اور ضرورتمند افراد کو عید کٹز تقسیم کر تنظیم کے اراکین جہاں غرباء کی مدد کر رہے ہیں وہیں وہ سماج کےصاحب حیثیت افراد سے غرباء کی امداد کے لئے آگے آنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں. تاکہ عید کی خوشی سے کوئی محروم نہ رہ سکے .