اترپردیش میں گذشتہ دنوں ہوئے گرام پنچایت انتخابات کی آج سے گنتی کا دور شروع ہو رہا ہے۔
اس کے پیش نظر کانپور پولیس کمشنر نے ایک حکم جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب پردھان کو کسی بھی طریقے کا جشن منانے کی اجازت نہیں ہے، کووڈ گائیڈ لائن پر مکمل طور سے عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔
اس دوران کاؤنٹنگ سینٹر پر زبردست بھیڑ اکٹھا ہونے کا بھی امکان ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ کاؤنٹنگ سنٹر پر امیدوار کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نہیں ہوگا اور جیت کے بعد کسی بھی طریقے کا کوئی جشن نہیں ہوگا۔
اس دوران کووڈ گائیڈ لائن پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ سبھی نومنتخب پردھانوں کو کسی بھی طریقے کا جشن منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔