پروگرام میں یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اومبیر یادو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی سکریٹری ودیت چودھری نے کہا کہ 'شہاب الدین جیسے کارکن کو نوئیڈا سٹی صدر بنا کر پرینکا جی نے یہ پیغام دیا ہے کہ تنظیم میں صرف کارکنوں کو ہی جگہ ملے گی'۔
یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر اومبیر یادو نے کہا کہ 'بے روزگار نوجوان ملک بھر میں گھوم رہے ہیں، خواتین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور مودی پاکستان اور عمران کی بات کر رہے ہیں'۔
نومنتخب ضلع صدر منوج چودھری نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی ضلع میں کسان اور مزدوروں کے لیے کام کرے گی'۔
شہاب الدین نے کہا کہ 'کانگریس کی قیادت نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ میں اس یقین پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کروں گا، میں عام لوگوں کی آواز اٹھاؤں گا۔
استقبالیہ پروگرام کی صدارت مفتی خلیل نے کی۔
اس موقع پر مکیش یادو، للت آوانا، لیاقت چودھری، گڈو خان، ستیندر شرما، پشپا کندپال، رشی گوتم، سونو کھری، اندرجیت تیواری، امیت اوانہ، رضوان چودھری، مووید خان، رحمت خان، دییا شنکر نے شرکت کی۔