ETV Bharat / state

اے ایم یو کورٹ اور اکیڈمی کونسل میں نئے اراکین کی تقرری

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 5:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اقامتی ہالوں کے چار پرووسٹوں کو اے ایم یو کورٹ کا اور دو کوآرڈینیٹروں کو اکیڈمی کونسل کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

اے ایم یو کورٹ اور اکیڈمی کونسل میں نئے اراکین کی تقرری
اے ایم یو کورٹ اور اکیڈمی کونسل میں نئے اراکین کی تقرری

ان مقرر کیے گئے اے ایم یو کورٹ کے ممبران میں بیگم عزیز النساء ہال کی پرووسٹ پروفیسر صبوحی خان، سر سید ہال نارتھ کے پرووسٹ پروفیسر کے اے ایس ایم عشرت عالم، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کے پرووسٹ ڈاکٹر حشمت علی خاں اور سر سید ہال کے ساؤتھ کے پرووسٹ پروفیسر بدرالدجی خان شامل ہیں۔

چاروں ممبران کی مدت کار تین برس یا پرووسٹ کے عہدے پر برقرار رہنے تک ہونگی۔

اس کے علاوہ اے ایم یو سینٹر ملاپورم کی لاء یونٹ کے کوآرڈینیٹر مسٹر غالب نشتر اور اے ایم یو مرشدآباد سینٹر کے لاء کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد عارف کو سینئرٹی کی بنیاد پر تعلیمی سال 2020- 21 کے لیے یونیورسٹی اکیڈمی کونسل کے ممبران مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.