اترپردیش کے مظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 51 نئے کیسز درج ہوئے، ساتھ ہی 110 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہوئے۔ اور 55 مثبت مریضوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا کے ایک ساتھ 51 مثبت کیس سامنے آنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔راحت اطمینان کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 110 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1130 رہ گئی۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ آج 343 سے زائد افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 51 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے اور کچھ کو ہوم آئی سولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریبا2965 کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر چکی ہے۔