ETV Bharat / state

اتر پردیش اردواکادمی کے نئے چیئرمین نے عہدہ سنبھالا

گورکھپور کے ساکن اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے قریبی بی چودھری کہف الوری نے لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع اردو اکادمی کے دفتر پہنچ کر چئیرمین کا عہدہ سنبھالا۔

نئے چیئرمین نے عہدہ سنبھالا
نئے چیئرمین نے عہدہ سنبھالا
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 7:04 AM IST

ریاست اتر پردیش اردو اکادمی کے چیئرمین کا عہدہ جو کہ گذشتہ کئی ماہ سے خالی تھا۔ اب مذکورہ عہدہ پر چیئرمین کی بحالی ہوئی ہے۔

گورکھپور کے رہائشی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے قریبی بی چودھری کہف الوری نے لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع اردو اکادمی کے دفتر میں چئیرمین کا عہدہ سنبھالا۔

اس موقع پر انہوں نے اکادمی کی تمام تر سرگرمیوں کا باریکی سے جائزہ لیا۔ اس میں اکادمی کی جانب سے چل رہے کمپیوٹر سنٹر، کتابوں کی اشاعتی سرگرمیوں ساتھ ساتھ اردو شعرا کو ملنے والے وظائف سے متعلق امور سے واقفیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

اردو زبان کو فروغ دینا ہی مقصد: اردو اکادمی

انہوں نے کہا کہ پہلے تو اکادمی کی تمام تر سرگرمیوں کا باریکی سے جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی جیسے حساس موضوع پر اکادمی کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور تمام اراکین کے تعاون سے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے عملی اقدام اٹھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.