ملک میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسی درمیان دہلی سے متصل غازی آباد میں کورونا وائرس آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے۔ اس وقت کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 196 پہنچ گئی ہے۔
بدھ کے روز محکمہ صحت کو جانچ میں کُل 143 رپورٹ موصول ہوئیں جس میں مزید 5 نئے کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 196 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ غازی آباد میں فعال کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 33 ہے۔
غازی آباد میں اب تک کورونا سے متاثرہ 161 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ضلع میں کل 18 ہاٹ سپاٹ علاقوں کے علاوہ غازی آباد کا پورا علاقہ گرین زون میں ہے۔