ETV Bharat / state

Farmer Leader Rakesh Tikait ہوائی اڈے کے لیے نہ تو زمین دیں گے اور نہ ہی گاؤں خالی کریں گے، راکیش ٹکیت

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 3:30 PM IST

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر توجہ دے اور اسے تسلیم کرے۔ اگر حکومت کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو کسان نہ تو اپنی ایک انچ زمین دیں گے اور نہ ہی ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے گاؤں خالی کریں گے۔

کسان رہنما ٹکیت
کسان رہنما ٹکیت

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں بھارتیہ کسان یونین (بھکیو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ جب تک کسانوں کے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے، کسان نہ تو ایک انچ زمین دینگے اور نہ ہی ہوائی اڈے کے لیے گاؤں خالی کریں گے۔ ٹکیت نے کہا کہ حکومت کسانوں سے زمین چھین کر تاجروں کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ایسے میں حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کے لئے کم از کم ایک سال کی تحریک کا خاکہ تیار کرنا ہوگا، تاکہ حکومت کو کسانوں کے تمام مطالبات پورے کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔

پنچایت میں کسانوں نے راکیش ٹکیت سے نقل مکانی کی پالیسی کے خلاف احتجاج اور تحریک شروع کرنے کی درخواست کی۔ راکیش ٹکیت سب سے پہلےنوئیڈہ ربو پورہ کے گاؤں نانگلا حکم سنگھ پہنچے۔ یہاں انہوں نے کہا کہ بھارتیہ کسان یونین کسی بھی کسان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔ اگر کسی نے کسانوں کو مجبور کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دوسری طرف جیور کے رانہیرا گاؤں میں منعقدہ پنچایت میں کسانوں نے اپنے مسائل اور شکایات سے راکیش ٹکیت کو آگاہ کرایا۔

مزید پڑھیں: Rakesh Tikait حکومت کے بجٹ میں کسانوں کے لیے کچھ نیا نہیں: راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ ہونے والی دھوکہ دہی کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھانا ہو گا۔ کسان اس کے لئےتیاری کریں، انہوں نے کہا کہ مطالبات پورے کیے بغیر بندوق کی نوک پر نقل مکانی نہیں ہونے دیں گے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کو پہلے ووٹ دینا چاہیے اور حکومت میں منتخب علاقائی عوامی نمائندوں کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کرنی چاہیے۔ اگر پھر بھی معاملات میں مثبت پہلو نظر نہیں آتے ہیں تو 7 مئی کو جیور میں یمنا ایکسپریس وے کے سبوتا کٹ پر مہاپنچایت میں کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر مزید حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ٹکیت نے کہا کہ ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ بہت سی کمپنیاں آئیں گی، حکومت کسانوں کی زمین لے کر انہیں بطور مزدوری رکھے گی، حکومت صرف مزدور بنانے کے لیے ترقی کی بات کرتی ہے۔ کسان برباد نہیں ہوگا تو سستا مزدور کہاں سے لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ کسان یونین کسانوں کو برباد نہیں ہونے دیے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.