ETV Bharat / state

Controversy Over Inviting Hindu Familyعیدالاضحیٰ کی دعوت پر ہندو فیملی کو بلانا خاتون کے لئے مہنگا پڑ گیا - ریاست اترپردیش کے میرٹھ ضلع

ضلع میرٹھ میں عیدالاضحیٰ کی دعوت پر ہندو فیملی کو بلانے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ محلے کے لوگوں نے دعوت دینے والوں کی پٹائی کردی۔ متاثرہ کنبہ انصاف کے لیے ایس ایس پی میرٹھ سے فریاد کی۔

عیدالاضحیٰ کی دعوت پر ہندو فیملی کو بلانا خاتون کے لئے مہنگا پڑ گیا

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 11:07 AM IST

عیدالاضحیٰ کی دعوت پر ہندو فیملی کو بلانا خاتون کے لئے مہنگا پڑ گیا

میرٹھ :ریاست اترپردیش کے میرٹھ ضلع کے منڈالی تھانہ علاقے کے سسولی گاؤں میں عید کی دعوت کو لیکر اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب ایک مسلم خاندان نے اپنے گھر ہندو فیملی کو دعوت پر بلایا.خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے محلے کی کچھ لوگوں نے ان کے گھر والوں کے ساتھ مارپیٹ کی اس میں ان کئی لوگ زخمی ہو گئے. جس کی شکایت لیکر وہ میرٹھ میں ایس ایس پی آفس پہنچی۔

میرٹھ کے تھانا منڈالی میں واقع سسولی گاؤں کا جہاں خاتون نے اپنے محلے کے ہی رہنے والے جاوید، مستقیم، شہزاد. اور فیصل نام کے لوگوں پر الزام لگایا کہ ان کے گھر عیدالاضحیٰ کے موقع پر انہوں ہندو فیملی کو کھانے کے لیے بلایا تھا. کھانے کے بعد جب وہ لوگ چلے گئے تو مقامی باشندوں نے اس اعتراض جتاتے ہوئے ان کے گھر والوں کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی ۔اس واقعے میں ان کے گھر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔خاتون نے مقامی منڈالی تھانے میں شکایت درج کرائی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پولیس سے کوئی مدد نہیں ملی تو دل برداشتہ خاتون میرٹھ میں ایس ایس پی آفس پہنچی۔خاتون کا الزام ہے کہ محلے کے لوگ ہندو خاندان کے لئے دعوت کا اہتمام کیے جانے سے ناراض ہیں. یہاں تک کہ ان کے خاندان کا سماجی بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کو مسجد نماز بھی ادا نہیں کرنے کی بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں:Doctors Strike اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال کا 38 واں دن

پولیس کے مطابق خاتون نے جس طرح کا الزام عائد کیا ہے اس کی جانچ کرا کر جو بھی قصوروار ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کہ گزشتہ 30 تاریخ کو بھی ملزمان کی طرف سے خاتون اور اس کے گھر والوں کے خلاف بھی مارپیٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا. اب دیکھنا یہ ہے کہ کس میں کتنی سچائی ہے یہ سب جانچ کے بعد ہی واضح ہو پائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.