ETV Bharat / state

بنارس: محکمہ صحت کی لاپرواہی، بائک لیب خستہ حالت میں - ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے سی ایم او ڈاکٹر وی وی سنگھ سے بات کی

اترپردیش کے شہر بنارس میں چھ ماہ پہلے مرکزی وزرا کی جانب سے بائک لیب کا افتتاح کیا گیا تھا۔ لیکن اب یہ لیب محکمہ صحت کی لاپرواہی کی وجہ سے خستہ حالت میں ہے۔ اس بائک لیب سے 76 طرح کے خون کی جانچ کیا جا سکتا ہے۔

negligence of health department, bike lab in dilapidated condition in varansi uttar pradesh
بنارس: محکمہ صحت کی لاپرواہی، بائک لیب خستہ حالت میں
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 2:11 AM IST

ریاست اترپردیش میں 14 اگست سنہ 2020 کو بائک لیب پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر حکومت نے بنارس کو سوغات دیا تھا جس کا مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے و مرکزی و اسٹیٹ وزیر اشونی کمار چوبے نے ورچول افتتاح کیا تھا۔

بنارس: محکمہ صحت کی لاپرواہی، بائک لیب خستہ حالت میں

اس بائک لیب سے 76 طرح کے خون کی جانچ کیا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بائک لیب گاؤں گاؤں اور شہر کے متعدد علاقوں میں گھر گھر جاکر جانچ کی رپورٹ دیتا تھا۔ دعوی کیا گیا تھا کہ ٹیلی میڈیسن کی بھی سہولت موجود ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے تقریبا 6 ماہ بعد جب اس کا ریئلٹی چیک کیا تو معلوم ہوا کہ بائک لیب استعمال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالت میں ہے۔

negligence of health department, bike lab in dilapidated condition in varansi uttar pradesh
بنارس: محکمہ صحت کی لاپرواہی، بائک لیب خستہ حالت میں
چار بائک لیب بنارس کے شیو پرو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کھڑی ہیں، جن کے اوپر گرد و غبار جمے ہوئے ہیں۔ سیٹ پھٹی ہوئی ہے، ایک بائک سے لیب سسٹم کو علیحدہ کر نجی کاموں کے لیےاستمعال کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے سی ایم او ڈاکٹر وی وی سنگھ سے بات کی جس میں انہوں نے اس بائک لیب کو نجی این جی او کا بتا دیا۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ سی ایم او بھی اس لیب کو بھول چکے ہیں جبکہ افتتاحی تقریب میں وہ خود بھی شامل تھے۔اس منصوبہ سے جہاں محکمہ صحت میں سہلوتوں کی بہتری کی امید کی جارہی تھی، وہیں اب محکمہ کی لاپرواہی سے حکومت کا اہم ترین فلاحی منصوبہ عوام سے دور ہوگیا اور دن بدن ردّی و کباڑ میں تبدیل ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.