علی گڑھ: اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ابرار نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مدارس کو تنقید کا نشانہ بننے سے بچانے کے لئے سر سید کے خواب کی تعبیر ہونا چاہیے، جس میں موسم گرما کی تعطیلات میں یونیورسٹی کے طلباء مدارس اور مدارس کے طلباء کو یونیورسٹی آنا چاہیے تاکہ عصری علوم اور دینی علوم کے درمیان فاصلے کو کم کیا جا سکے۔ مدارس سروے کے نام سے مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مدارس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سروے کے دوران مدارس اور ان کی آمدنی کو جائز اور ناجائز بتایا جا رہا ہے، جس سے مدارس انتظامیہ سمیت مدارس کے طلباء کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Former Director of AMU Urdu Academy Dr. Rahat Abrar
جب کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ مدارس میں صرف دینی تعلیم دی جاتی ہے۔ مدارس میں دینی تعلیم و عصری تعلیم دی جاتی ہے، جس میں سائنس، انگریزی، کمپیوٹر بھی شامل ہے لیکن مدارس میں دی جانے والی تعلیم اور اسکول میں دی جانے والی تعلیم کے درمیان اتنا فاصلہ ہو گیا ہے جس کو عوام کو سمجھنا مشکل ہوگیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت مدرسہ سروے کے نام پر مدارس کو نشانہ بنا رہی ہے۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے اے ایم یو اردو اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ابرار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو بانی درسگاہ سرسید احمد خان کے مشن و وژن کو پورا کرنا چاہیے جو اب تک نہیں ہوا۔ موجودہ وقت میں ملک کے مدارس کو سروے کے نام پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے بچنے کے لئے ہمیں سر سید کے خواب کو پورا کرنا چاہیے جس میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء موسم گرما کی تعطیلات میں مدارس جائیں اور مدارس کے طلباء اے ایم یو آئیں تاکہ طلباء ایک دوسرے کے تعلیمی نظام، اقامتی نظام، لیبارٹریز کو جانیں اور سمجھیں جس سے مدارس اور یونیورسٹی/اسکول کے درمیان فاصلے کو کم کیا جاسکے۔
راحت ابرار نے تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 8 فروری 1873 کو بنارس میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی فنڈ کمیٹی کی میٹنگ میں جسٹس محمود نے مستقبل کی یونیورسٹی کا جو منصوبہ پیش کیا تھا وہ بڑا ہی حیرت انگیز ہے اور ملت اسلامیہ کے لئے روشنی کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا ہماری مستقبل کی یونیورسٹی کے نظام تعلیم میں اے ایم یو کے طلباء موسم گرما کی تعطیلات میں مدارس (دارالعلوم دیوبند) جائیں، مذہبی، روحانی، اخلاقی تعلیم حاصل کریں اور مدارس کے طلباء اے ایم یو آکر یہاں کے سائنسی تجربہ گاہیں اور اقامتی نظام کو دیکھیں۔
مزید پڑھیں:Role of Jaunpur in Development of AMU اے ایم یو کو پروان چڑھانے میں میں جونپور کا اہم کردار