مدارس کے اساتذہ اور محکمہ اقلیتی بہبود کو یقین ہے کہ اس نصاب کے ذریعہ مدرسہ طلبہ کی ہمہ جہت طرقی ہوگی اور وہ دیگر بورڈز کے طلبہ کے مدمقابل کھڑے ہو سکیں گے۔
مدارس کے تعلیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سیشن سے مدارس میں این سی ای آر ٹی نصاب سے تعلیم ہونی ہے۔ اسلئے تمام کتابیں وقت پر پہنچا دی گئی ہیں، چونکہ ابھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدارس بند ہیں۔
اسلئے ورچوئل کلاسیز میں اسی نصاب سے تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ این سی ای آر ٹی کتابوں کی فراہمی سے مدرسین کافی خوش ہیں۔ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ اس سے طلبہ کی ہمہ جہت طرقی ہو سکے گی۔
این سی ای آر ٹی کتابوں کا مواد اس قدر اعلیٰ سطحی ہے کہ اسے مدارسین کے لئے سمجھنا اور پھر اسے طلبہ کو سمجھانا آسان نہیں ہوگا۔ مدرسین اس سے اتفاق بھی رکھتے ہیں، لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ محنت کے دم پر سب کچھ حاصل کر لیں گے۔
مدارس میں جدید سبجیکٹ کی پڑھائی سے یہاں کی روایتی تعلیم کے متاثر ہونے کا بھی سوال کھڑا ہو سکتا ہے، لیکن مدرسین اس سے اتفاق نہیں رکھتے۔
ان کا ماننا ہے کہ جن جدید سبجیکٹ کی تعلیم این سی ای آر ٹی کے نصاب سے دی جانی ہے وہ دینی تعلیم سے علیحدہ ہے۔
مدرسین این سی ای آر ٹی کے نصاب سے مطمئن ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ مدارس کے روایتی سبجیکٹ کی کتابیں بھی این سی ای آر ٹی شائع کرے۔