ETV Bharat / state

Nawab Kazim Ali Khan Richest Candidate in Uttar Pradesh: نواب کاظم علی خاں اترپردیش کے سب سے امیرامیدوار

رامپور کی شہر سیٹ سے کانگریس امیدوار نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں اترپردیش کے سب سے امیر ترین امیدوار Nawab Kazim Ali Khan Richest Candidate in Uttar Pradesh ہیں۔ ان کے پرچہ نامزدگی کے ساتھ منسلک حلف نامہ کے مطابق نوید میاں کے پاس 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کی املاک ہے۔

نواب کاظم علی خاں اترپردیش کے سب سے امیرامیدوار

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 9:37 PM IST

رامپور کی شہر اسمبلی سیٹ کے لئے کانگریس پارٹی Congress candidate Nawab Kazim Ali Khan from Rampur city seat سے امیدوار نواب خاندان کے چشم و چراغ کاظم علی خاں عرف نوید میاں اترپردیش کے سب سے امیر ترین امیدوار ہیں۔ ان کے پرچہ نامزدگی کے ساتھ منسلک حلف نامہ کے مطابق نوید میاں کے پاس 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کی املاک ہے۔ جس میں سے 2 ارب 94 کروڑ کی املاک انہیں وراثت میں حاصل ہوئی ہے۔

نواب کاظم علی خان کی عمر 61 برس ہے۔ انہوں نے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے خود کمائے ہیں۔ نواب کاظم علی خان کے پانچ بینک اکاؤنٹ ہیں جن میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے جمع ہیں۔ ان کے پاس تقریباً 45 ہزار روپے نقدی ہیں۔

نواب کاظم علی خان کی اہلیہ بیگم یاسین علی خان کے پاس چار بینک اکاؤنٹ ہیں جن میں تقریباً دو لاکھ 22 ہزار روپے جمع ہیں اور ان کے ہاتھوں میں 50 ہزار روپے نقد ہیں۔ نواب کاظم علی کے پاس تقریباً 28 لاکھ روپے کی قیمت کی ایک کار ہے اور 40 لاکھ 75 ہزار روپے کے زیورات ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً دو لاکھ کی مالیت کی دیگر قیمتی اشیاء بھی ان کے پاس ہیں۔

بیگم یاسین کے پاس 22 لاکھ روپے کی ایک کار ہے اور 38 لاکھ 22 ہزار روپے کے زیورات ہیں۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ کی مالیت کا دیگر قیمتی سامان بھی ہے۔ نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں Nawab Kazim Ali Khan Richest Candidate in Uttar Pradesh نے امریکہ سے پوسٹ گریجویٹ کیا اور آرکیٹکٹ ہیں۔ ان کی اہلیہ کسٹیوم ڈیزائنر کا کام کرتی ہیں۔ نواب کاظم علی خاں کے خلاف دو مقدمات عدالت میں زیر التواء ہیں۔

مزید پڑھیں:

نوید میاں پہلی مرتبہ بلاسپور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ بعد میں چار بار مختلف پارٹیوں کے امیدوار کے طور پر سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ لیکن 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم نے نواب کاظم علی خاں کو بڑے فرق سے شکست دی۔ اب نوید میاں پہلی مرتبہ رامپور شہر اسمبلی حلقہ سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ جہاں ان کا سیدھا مقابلہ سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور رکن پارلیمان اعظم خاں اور بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ سے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رامپور شہر اسمبلی حلقہ سے اعظم خاں 9 مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوتے آئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.