رامپور میں اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Rampur کی سرگرمیاں پورے عروج پر ہیں۔ تمام امیدوار ایک دوسرے کو کمتر ثابت کرنے اور اپنے مدمقابل کو نشانہ تنقید بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
رامپور کے سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے نواب خاندان کے چشم وچراغ اور اپنا دل امیدوار حیدر علی خان عرف حمزہ میاں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے اپنے آبا واجداد کی تعلیم سے متعلق کیے گئے کارناموں کے بارے میں بتایا۔
حمزہ میاں نے کہا کہ نوابوں نے رامپور ضلع میں میں سو سے زائد انٹر کالجوں اور کئی ڈگری کالجز Education Institutions in Rampur کا قیام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نوابوں کے قائم کردہ اسکول، کالجز، جو اب حکومت اترپردیش کے تحت چلتے ہیں، کی فیس اور محمد علی جوہر یونیورسٹی کی فیسوں میں فرق بھی بتایا۔ Nawab Haider Ali Khan on Education Institutions
انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کی جوہر یونیورسٹی Johar University تعلیم کا ادارہ نہیں بلکہ کاروباری ادارہ ہے جبکہ نوابوں کے تعمیر کردہ اسکول و کالجوں سے رامپور کے لاکھوں طلبہ بہت ہی معمولی فیس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں: Hamza Miyan on Azam Khan: ہمزہ میاں کا اعظم خاں پر مکی میاں کی موت میں ملوث ہونے کا الزامات
واضح رہے کہ نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے فرزند حمزہ میاں رامپور کی سوار ٹانڈہ سیٹ سے اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کے مقابلے میدان میں ہیں۔ Nawab Haider Ali Khan on Education Institutions