ETV Bharat / state

ہم کانگریس پارٹی کے سپاہی ہیں: نسیم الدین صدیقی

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 7:21 AM IST

سابق وزیر و کانگریس کے سینیئر رہنما نسیم الدین صدیقی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 'جو خبریں وائرل ہو رہی ہیں، وہ پوری طرح بے بنیاد ہیں۔ میں کانگریسی ہوں اور دوسری پارٹی میں جانے والا نہیں ہوں۔'

ہم کانگریس پارٹی کے سپاہی ہیں: نسیم الدین صدیقی
ہم کانگریس پارٹی کے سپاہی ہیں: نسیم الدین صدیقی

ریاست اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے۔ کبھی مایاوتی کے قریبی رہے سینیئر کانگریسی رہنما نسیم الدین صدیقی اور موجودہ ریاستی صدر اجے کمار للو کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی تھی کہ دونوں لیڈران نے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو سے ملاقات کی ہے۔

اس معاملے پر سابق وزیر و کانگریس کے سینیئر رہنما نسیم الدین صدیقی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جو خبریں وائرل ہو رہی ہیں، وہ پوری طرح بے بنیاد ہیں۔ میں کانگریسی ہوں اور دوسری پارٹی میں جانے والا نہیں ہوں۔

نسیم الدین صدیقی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہم کانگریس پارٹی کے سپاہی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے مجھے اہم ذمہ داری دی ہے۔ ہمارے بارے میں افواہ اڑائی جا رہی ہے کہ 'میں اور ریاستی صدر اجے کمار للو نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو سے ملاقات کی ہے'۔ یہ خبر پر پوری طرح بے بنیاد ہے اور بغیر کسی ثبوت کے شائع کی گئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.