سہارنپور: سہارنپور نگر نگم میں محکمہ جل۔کل کے ایک جونیئر انجینئر کو اتراکھنڈ اے ٹی ایس نے پیپر افشا معاملے میں گرفتار کیا ہے۔Uttarakhand Paper Leak Case
ڈپٹی سٹی کمشنر دنیش یادو نے ہفتہ کو بتایا کہ للت راج کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کئے جانے کے لئے اترپردیش کے ڈائریکٹر میونسپل باڈی کو خط بھیجا ہے۔ اتراکھنڈ کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ٹی ایف نے سٹی کمشنر کو خط بھیج کر للت راج کی گرفتاری سے آگاہ کرایا تھا۔
سہارنپور نگر نگم کے افسران کے للت راج گذشتہ 15دنوں سے غیر حاضر چل رہے تھے۔ اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن کے امتحان 2021میں پیپر لیک معاملے میں دہرادون کے رائے پور تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا جس کی تفتیش اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کررہی ہے۔ للت راج سمیت 20لوگ اس معاملے میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ وہ 2015 میں محکمہ جل۔کل کے جونیئر انجینئر کے عہدے پر تعینا تھا۔ سال 2019 میں رڑکی باشندہ انکی بیوی کی دہرادون میں ایک نگم میں تعینات ہے۔
ایس ٹی ایف کے ایس ایس پی اجئے سنگھ کے مطابق وافر شواہد ملنے کے بعد للت راج شرما کی گرفتاری کی گئی ہے۔ ان کے مطابق انہیں کئی امیدواروں کوپاس کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا تھا۔ امتحان سے پہلے للت 24امیدواروں کو دھام پور کے نقل سنٹر پر لے گیا تھا۔ سبھی کو حل کیا ہوا پیپر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: UP Paper Leak Case: پیپر لیک معاملے کا ماسٹر مائنڈ سمیت اب تک 46 گرفتار
یواین آئی