ETV Bharat / state

Nadeem Connection With Deoband یو پی اے ٹی ایس نے ندیم کا دیوبند سے کنکشن بتاکر ریمانڈ مانگا

اتر پردیش پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 'سہارنپور سے گرفتار کئے گئے ندیم نے اے ٹی ایس کی تفتیش میں کئی راز کا انکشاف کیا ہے۔ اے ٹی ایس کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ندیم انگریزی اور اردو پی ڈی ایف فائل پڑھنے کے لیے دیوبند جاتا تھا۔ Deoband Connection

nadeem-used-to-go-to-deoband-to-read-pdf-file-of-urdu-english
یو پی اے ٹی ایس نے ندیم کا دیو بند کنکش بتاکر ریمانڈ مانگا
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 1:03 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ 'سہارنپور کے تھانہ گنگوہ علاقے کے کنڈا کلاں گاؤں سے مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیے گئے ندیم نے اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں کئی اہم انکشاف کیے ہیں۔ اے ٹی ایس نے بتایا کہ ندیم پاکستان آئی پی ڈی ایف فائل پڑھنے کے لیے دیوبند جاتا تھا۔ وہ انگریزی۔اردو کی پی ڈی ایف فائل پڑھنے کے لیے 18 بار دیوبند گیا تھا۔ جہاں وہ کسی کی مدد سے اسے پڑھ کر سمجھتا تھا۔ اس علاوہ ندیم کے کنکشن یوپی کے دیگر شہروں اور بہار، جھارکھنڈ میں بھی پائے گئے ہیں۔ اسی وجہ سے اے ٹی ایس نے ندیم کو 10 دن کے ریمانڈ پر لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Nadeem Deoband Connection

دراصل، انٹلیجنس ایجنسیوں سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر 8 اگست کو یو پی اے ٹی ایس نے کنڈا کلاں گاؤں میں چھاپہ مار کر جیش محمد اور تحریک طالبان سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں ندیم کو گرفتار کیا تھا۔ اے ٹی ایس نے ندیم کے پاس سے متنازع دستاویز، کئی موبائل نمبر، موبائل فون میں پی ڈی ایف فائلز، بم بنانے کے طریقے سمیت کئی مشکوک اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Nadeem Used to go to Deoband

اے ٹی ایس کے مطابق ندیم 2 برس قبل دہرادون کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا، لیکن کورونا کے دور میں گھر واپس آیا۔ گھر آیا تو صرف موبائل میں مصروف رہتا۔ انسٹاگرام، فیس بک، میسنجر، ٹیلی گرام وغیرہ کے ذریعے شدت پسند تنظیموں سے جڑ گیا۔ ان تنظیموں نے ندیم کو نُپور شرما کو مارنے کا پہلا ٹاسک دیا۔ اس کے لیے آن لائن بم بنانے اور دھماکہ کرنے کی تربیت بھی دی گئی۔ ندیم جیش محمد کے کہنے پر بھارت میں کئی بڑی وارداتیں کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

اے ٹی ایس نے مزید بتایا کہ جب ندیم سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کئی انکشاف کئے۔ وہ پاکستان میں رہنے والے رشتہ داروں کے بہانے خصوصی تربیت بھی لینا چاہتا تھا لیکن بروقت اے ٹی ایس نے اسے گرفتار کیا لیکن ندیم کا دیوبند کنکشن سامنے آنے کے بعد اے ٹی ایس نے ندیم کو ریمانڈ پر لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

اے ٹی ایس نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ندیم نے دیوبند سے تعلق رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔ ندیم کے مطابق وہ آٹھویں جماعت کامیاب ہے۔ اسے انگریزی اور اردو پڑھنا نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ شدت پسند تنظیموں کے پیغامات اور پی ڈی ایف فائلیں حاصل کرنے کے لیے دیوبند آتا تھا۔ اے ٹی ایس نے مزید دعویٰ کیا کہ ندیم اردو اور انگریزی پیغامات پڑھنے کے لیے 18 بار دیوبند پہنچا تھا۔ سرویلنس کے ذریعے ایک مدرسہ میں 18 بار کی لوکیشن کا پتہ چلا ہے۔ جہاں وہ کسی مدرسے کے طالب علم یا دوسرے ساتھی سے اردو کا ہندی ترجمہ کرواتا تھا۔

دیوبند اے ٹی ایس انچارج سدھیر اجول کے مطابق ندیم کے پاس سے جیش محمد اور تحریک طالبان دہشت گرد تنظیموں کے رکن ہونے کے کئی ثبوت ملے ہیں۔ فدائین حملے کی تربیت لینا چاہتا تھا۔ اس کے بعد بھارت میں کئی بڑی وارداتیں کرنے کا منصوبہ تھا۔ دیوبند کنکشن ملنے کے بعد اے ٹی ایس نے عدالت میں درخواست کی ہے کہ ندیم کو 10 دن کے ریمانڈ پر لیا جائے تاکہ مقامی سطح پر اس سے پوچھ گچھ کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.