کانپور: ریاست اترپردیش کے کانپور کے چمن گنج علاقہ میں سید عبدالحمید میموریل سوسائٹی کی جانب سے معروف شاعر سید عبدالحمید کی برسی کے موقع پر ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں شعرا نے اپنے کلام پیش کیے۔
شاعر سید عبدالحمید صرف ایک شاعر و مصنف ہی نہیں بلکہ ملت و سماج کے خدمت گار بھی تھے، جنہوں نے مسلمانوں کی تعلیم اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سارے کام کیے۔ سید عبدالحمید نے مسلم بچوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ایک اسکول کا قیام بھی عمل میں لایا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں شعر و شاعری میں بلند مقام بھی حاصل کیا۔ ان کے چاہنے والوں نے ان کے نام سے ایک سوسائٹی سید عبدالحمید میموریل سوسائٹی بنائی۔
سید عبد الحمید میموریل سوسائٹی تعلیمی میدان میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اردو ادب کو بھی فروغ دینے کے لیے کبھی مقالاجاتی نشستوں کا اہتمام تو کبھی ادبی و تحریری اور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ اسی تسلسل میں کانپور میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تمام شعرائے کرام کو مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Bazm e Afsar Mushaira in Kanpur: کانپور میں بزم افسر ناروی طرحی مشاعرہ کا انعقاد