ETV Bharat / state

NAAC Revises AMU Ranking: اے ایم یو کو 'نیک' نے نظرثانی شدہ جائزے میں اے پلس رینک عطا کیا

author img

By

Published : May 11, 2022, 7:48 PM IST

نیشنل اسسٹینٹ اینڈ ایکریڈیشن کونسل (نیک) نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی نظر ثانی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اے ایم یو کی A رینک کو ترمیم کر کے اے پلس (A+) کردیا۔

اے ایم یو کو 'نیک' نے نظرثانی شدہ جائزے میں اے پلس رینک عطا کیا

نیشنل اسیسمنٹ اینڈ اکریڈیشن کونسل (نیک) کی طرف سے کی جانے والی درجہ بندی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی طرف سے فنڈ اور گرانٹ ملنے میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اے پلس گریڈ نصابی پہلوؤں، ٹیچنگ-لرننگ اور ایویلویئشن، تحقیق، اختراعات و توسیع، بنیادی ڈھانچہ اور سیکھنے کے وسائل، طلبہ کی مدد اور ترقی، حکمرانی، قیادت، منیجمنٹ، ادارہ جاتی اقتدار اور عمدہ ترین پریکٹیسز جیسے نکات پر مبنی ہوتی ہے۔

واضح رہے نیشنل اسیسمنٹ اینڈ اکریڈیشن کونسل (نیک) نے اس سے قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو A Rank اور جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کو A++ Rank عطا کی تھی۔ اے ایم یو کو A Rank عطا کئے جانے کے بعد اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے نظرثانی کی درخواست کے لیے پروفیسر مستجاب (ڈین، فیکٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی) کی سر براہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ اے ایم یو کی نظرثانی درخواست کو منظوری کے بعد نیک نے اے ایم یو کی رینکنگ میں بہتری کرتے ہوئے A سے A+ کردی۔

یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے نیشنل اسسٹینٹ اینڈ اکریڈیشن کونسل (نیک) نے اپنے اسسٹنٹ میں ترمیم کی اور اسے بلند کر کے A+ کر دیا ہے، جو دس مئی 2022 سے اگلے پانچ سال تک کے لیے ہے۔ پروفیسر طارق منصور نے کہا "نیک کی اعلی درجہ بندی، حکمرانی اور تعلیمی و تدریسی کارگردگی سمیت کئی دیگر معیارات پر اے ایم یو کے اعتبار کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہم تو طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو بہتر نتائج دینے کے لیے اپنی کارکردگی کا دائرہ لگاتار وسیع کر رہے ہیں"۔

اساتذہ، طلبہ، غیر تدریسی عملے کے اراکین اور سابق طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ملک کی نمایاں ترین یونیورسٹیاں اور تعلیمی اداروں میں اے ایم یو کا مقام ہمارے اساتزہ کی محبت اور یونیورسٹی میں ہونے والی اعلی ریسرچ کا عکاس ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی اساتزہ کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا "اے ایم یو ایک ممتاز ادارہ ہیں جہاں اساتذہ وقت کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کے اندر تعلیمی خیالات و افکار کو جلا بخشنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود میں ہمارا کردار بھی وسیع ہو رہا ہے"۔ پروفیسر منصور نے کہا "مجھے یقین ہے کہ ہمارے اساتذہ اور طلباء اس گریٹ کو مستقبل میں مزید بہتر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Jamia Urdu Aligarh Get Affiliation From MANUU: جامعہ اردو علیگڑھ کا مانو سے الحاق

اے ایم یو سر سید اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا جب اے ایم یو کی پہلے اے رینک آئی تھی تو سب لوگوں کو تکلیف ہوئی کیوں کہ ہمیں لگتا تھا کہ اے ایم یو کو اے پلس پلس رینک ملنی چاہیے لیکن اے پلس پلس تو دور اے رینک سے ہی ہمیں مطمئین ہونا پڑا تھا۔ ڈاکٹر شاہد نے مزید کہا ہمیں خوشی ہے کہ نیک نے ہماری نظر ثانی کی درخواست کو تسلیم کیا اور اے سے اے پلس رینگ عطا کی، ہمیں امید ہے آنے والے سالوں میں اے ایم یو اے پلس پلس رینک حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.