ETV Bharat / state

مظفرنگرایس پی سٹی کورونا سے متاثر - مظفر نگر کورونا سے موت

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج ایس پی سٹی ستپال آنتل کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے گھر میں قرنطینہ اختیار کیا ہے۔

مظفر نگر ایس پی سٹی ہوئے کورونا متاثر
مظفر نگر ایس پی سٹی ہوئے کورونا متاثر
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 6:31 PM IST

مظفرنگر کے ایس پی سٹی ستپال آنتل کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ ضلع میں کورونا سے پولیس محکمہء بھی متاثر ہوا ہے

گزشتہ کچھ روز میں پولیس اہلکار کورونا مثبت پائے گئےہیں ۔ایس پی سٹی لگاتار کورونا مثبت کیسوں میں اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے تھے۔کورونا متاثر لوگوں کے ساتھ لگاتار رابطے میں آنے کی وجہ سے وہ بھی کورونا متاثر ہو گئے ہیں۔

مظفر نگر ایس پی سٹی ہوئے کورونا متاثر

ایک اعلی نظم و ضبط افسر سمجھے جانے والے ایس پی سٹی میں کورونا مثبت کی تصدیق ہونے کے بعد ایس پی ڈیپارٹمنٹ میں افراتفری مچ گئی۔ آج ایس ایس پی آفس کے بیشتر دفاتر میں تالے لٹکے ہوئے تھے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ایس پی سٹی ستپال آنتیل شہر میں اور ضلع میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے درمیان کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ حال ہی میں محکمہ پولیس میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے شہر کوتوالی اور نیو منڈی کوتوالی میں کورونا کے بہت سے واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایس پی سٹی بھی ان لوگوں کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے خود کی جاچ کرائی تھیں۔ جانچ رپورٹ میں اس کی بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ کورونا مثبت ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود ساختہ علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ مظفرنگر میں اب تک مجموعی طور پر 2834 کورونا متاثر لوگ سامنے آئے ہیں، جس میں سے 1870 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں اور ضلع میں تقریبا 930 فعال کیسز موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.