ETV Bharat / state

مظفرنگر: سماج وادی پارٹی کا احتجاج ملتوی

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے متوقع احتجاج، دہلی میں تشدد کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کا احتجاج ملتوی
سماجوادی پارٹی کا احتجاج ملتوی
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 10:24 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:35 PM IST

سماج وادی پارٹی کے مہاویر چوک کے دفتر میں سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر پرمود تیاگی کی سربراہی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں سماج وادی پارٹی سے وابستہ تمام کارکنان اور عہدیدار موجود تھے۔

سماجوادی پارٹی کا احتجاج ملتوی

اس پریس کانفرنس کے دوران، سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر پرمود تیاگی نے کہا کہ 29 اگست کو ریاست میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے معاملے پر سماج وادی پارٹی کا ایک احتجاجی مظاہرہ ہونے والا تھا۔ اب اس احتجاج کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے بگڑتے حالات کی وجہ سے مظفر نگر کو بھی حساس علاقے کے زمرے میں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اس مظاہرہ کو اس وقت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں جرائم کا گراف بڑھتا جا رہا ہے۔ کسان کی حالت بہت خراب ہے۔ اسے گنّے کی ادائیگی نہیں مل رہی ہے۔ خواتین پر مظالم بڑھ رہے ہیں۔ ایل پی جی پر دھاندلی بڑھ گئی ہے۔ ان تمام مطالبات کے لئے ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک دھرنا دیا جانا تھا۔ جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.