ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے فائر آفیسر رام شنکر تیواری نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مظفر نگر ضلع کو پانچ نئے فائر ٹینڈرز فراہم کردیئے ہیں۔
کیونکہ این سی آر میں ضلع کے آنے کی وجہ سے 10سالہ پرانے فائر ٹینڈر غیر قانونی ہوچکے تھے۔
لہذا آگ بوجھا نے والے نئے فائر ٹینڈرز فراہم کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضلع میں دو نئے فائر آفس تعمیر ہورہے ہیں۔ جو جلد ہی تحصیل بوڈھانا اور تحصیل جانساتھ کے رہائشیوں کو ملیں گے، تاکہ ضلع میں آگ لگنے کے واقعات پر فوری طور پر پہنچ سکیں۔
نیز انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے مدنظر اس وقت مختلف علاقوں کو سینیٹائز کرنے کے لئے پانچ ٹینڈرز لگائے گئے ہیں۔