ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Railway Police Arrested a Drug Dealer: مظفر نگر ریلوے پولیس نے منشیات فروش کو کیا گرفتار - مظفر نگر ریلوے پولیس نے منشیات فروش کو کیا گرفتار

مظفر نگر ریلوے پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے جس میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضہ سے 9 کلو 800 گرام گانجہ برآمد کیا ہے۔ Muzaffarnagar Railway Police Arrested a Drug Dealer

15334235
15334235
author img

By

Published : May 20, 2022, 8:55 AM IST

مظفر نگر: ضلع مظفر نگر جی آر پی تھانہ کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب چیکنگ کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کا گانجہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم گزشتہ کئی دنوں سے این ڈی پی ایس ایکٹ میں مطلوب تھا، جس کی پولیس مسلسل تلاش کر رہی تھی۔ جمعرات کو جی آر پی کے ایس ایچ او سنجے کمار یادو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس پی ریلوے ارپنا گپتا کی ہدایت پر مسلسل چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ Muzaffarnagar Railway Police Arrested a Drug Dealer

مظفر نگر ریلوے پولیس نے منشیات فروش کو کیا گرفتار

پولیس نے بتایا کہ اسی کے تحت بدھ کو جی آر پی تھانے کی جانب سے پلیٹ فارم نمبر ایک پر چیکنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے ایک ملزم کو بھاری مقدار میں گانجہ سمیت حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پولس کی پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ ملزم پہلے ہی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مفرور تھا، جب اسے چیک کیا گیا تو اس کے قبضے سے 9 کلو 800 گرام گانجہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گانجے کی قیمت تقریباً 98 ہزار بتائی جاتی ہے۔ ملزم کی شناخت نرالا عرف سنیل ساکنہ بہار کے طور پر ہوئی ہے۔ سی او ریلوے غازی آباد سدیش کمار گپتا نے بتایا کہ گرفتار ملزم نرالا 2021 میں ایک کیس میں مفرور تھا۔ اس کی گرفتاری سے منشیات کی سپلائی میں نمایاں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.