مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک طالبہ کے ساتھ سڑک پر چھیڑ چھاڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان پہلے طالبہ کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے اور پھر طالبہ کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دراصل بتایا جا رہا ہے کہ یہ وائرل ویڈیو جنسٹھ کوتوالی علاقے کی ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک طلباء کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان سڑک کے بیچوں بیچ کھلے عام چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ واقعے کے دوران کسی نے قریب کے مکان کی چھت سے اس واقعے کو اپنے موبائل میں قید کر لیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔
اس کے بعد اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔ ای ٹی وی بھارت کی جانب سے اس ویڈیو کی سچائی کی تصدیق نہیں کی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں:Murder in Mainpuri مین پوری میں ایک ہی گھر میں سوئے ہوئے پانچ افراد کا قتل
اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دیہات اتل کمار سریواستو نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور تفصیلی جانچ کی جا رہی ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور جو شخص اس میں ملوث ہے، ہم اس کی تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات کی بنیاد پر جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کے مطابق مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔