ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے بھوپا تھانہ علاقے کے مورنا قصبے میں 17 ستمبر کی شام کو انوج کارنوال نامی ایک منشیات کے تاجر کو نامعلوم شرپسندوں نے گھر جاتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا اور شرپسند موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
اس واقعے کے بعد شرپسندوں کے خوف سے علاقے کے تاجروں نے قصبے سے پلائن شروع کردیا تھا۔ جس کے بعد کئی سماجی تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نے اس معاملے کو لیکر کافی ہنگامہ بھی کیا اور مظاہرے بھی ہوئے۔
ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پریس کانفرنس میں مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بھوپا کے مورنا میں انوج کرنول منشیات فروش کا قتل کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں انکشاف کرتے ہوئے آج پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس میں ایک اہم ملزم آشیش اور اس کے علاوہ چار دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی ابھی تین اہم ملزمان فرار ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان میں اہم ملزم آشیش اور دیگر چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے آشیش کے ساتھ مل کر مفرور تین اہم ملزموں کو پناہ دینے کی کوشش انجام دی تھی۔ ابھی جو تین ملزمان اجیت، کپل، راہل فرار ہیں اُن پر ہمارے ذریعے 25/25 ہزار کا انعام رکھا گیا ہے۔
ان چاروں ملزمان نے اس سے قبل میرٹھ دورالا میں کلدیپ نامی ایک شخص کا قتل بھی کیا تھا۔ متوفی کلدیپ کا تعلّق ایک عورت سے تھا اور جب اس عورت کا رشتہ کلدیپ کے ساتھ ہونے کا ملزم اجیت کو پتہ لگا تو ان لوگوں نے کلدیپ کا قتل کر دیا۔ اس کے بعد یہ ادھر ادھر چھپتے رہے۔