مظفر نگر: اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کے تحت تین غیر قانونی منشیات اسمگلروں کو لاکھوں روپے مالیت کی نشہ کے سامان کے ساتھ گرفتار کیا۔ اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں غیر قانونی منشیات اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر مظفر نگر کی پھوگانہ پولیس کو اس وقت کامیابی ملی جب پولیس نے تین غیر قانونی منشیات اسمگلر کو گاؤں کھرڑ کے قریب سے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس نے بعد ازاں بتایا کہ یر قانونی منشیات اسمگلروں کی گرفتاری کے بعد ان کے قبضے سے پولیس نے تقریباً 3 لاکھ مالیت کی نشہ کی کھیپ برآمد کی ہے۔ اس سلسلہ میں مظفر نگر کے ایس پی دیہات اتل شری واستوا نے پریس کانفرنس کر کے ان منشیات فروشوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔