مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی بھوپا تھانہ علاقے کی پولیس نے چیکنگ کے دوران بائیک سوار مشتبہ افراد کو آتے دیکھا تو پولیس نے اس کو رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر بائیک سوار بدمعاش جنگل کے راستے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس نے بدمعاش کا پیچھا کرکے جنگل کا محاصرہ کیا۔ پولیس سے گھرا دیکھ کر بدمعاش نے پولیس پر جان سے مارنے کے ارادے سے فائر کیا۔ Muzaffarnagar Police Arrested the Crook with a Reward of 25,000 during the Encounter
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائر کیا۔ دونوں طرف سے گولی باری میں بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار کیے گئے بدمعاش سے جب پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو اس نے اپنا نام گورو نیپالی بتایا جو حال ہی میں ہوئے میرا پور تھانہ علاقے میں پروین نامی شخص کے قتل میں ملوث تھا اور فرار چل رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
مظفر نگر پولیس نے اس کے اوپر پچیس ہزار روپے کا انعام بھی رکھا تھا جس کو آج پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اس انکاؤنٹر کے بارے میں مظفرنگر ایس پی دیہات اتول شریواستو نے مزید معلومات دی۔