مظفر نگر: ریاست اترپردئش کے ضلع مظفرنگر میں واقع نئی منڈی کوتوالی پولیس کو ایک خاص مخبر کی اطلاع بنیاد پر منشیات اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے خلاف خصوصی مہم چلائی ۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک رکن اسمیک کی ایک بڑی کھیپ لے کر مظفر نگر پہنچ رہا ہے۔ اس کے سبب پولیس نے محاصرہ کرتے ہوئے ایک iسمگلر کو سہارنپور ہائی وے پر واقع پچنڈے پل کے قریب سے گرفتار کیا جس کے پاس سے 600 گرام اسمیک برآمد ہوئی۔ جس کی مارکیٹ میں تخمینہ قیمت 60 لاکھ روپے کے تقریباً بتائی جاتی ہے۔
معلومات کے مطابق پولیس گرفت میں یے شاطر غیر قانونی منشیات کا اسمگلر اسمیک کی اس کھیپ کو بریلی ضلع سے مظفر نگر اور سہارنپور میں سپلائی کے لیے لایا تھا، لیکن پولیس نے اسے وقت رہتے پکڑ لیا۔اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے بتایا کہ ایس ایس پی مظفر نگر کی قیادت میں پولیس تھانہ نئی منڈی اور سی او نئی منڈی کی قیادت میں تھانہ نئی منڈی نے اچھا کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر مشرف حسین سے خصوصی گفتگو
پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ بریلی ضلع سے ایک بڑی کھیپ سہارنپور آرہی ہے۔ مظفر نگر۔ چنانچہ اس اطلاع پر یقین کرتے ہوئے پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے برآمد ہونے والی اسمیک کی جانچ کے بعد اس کا فرد تیار کیا گیا ہے، یہ 600 گرام سمیک ہے، اس کی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے۔