ETV Bharat / state

مظفر نگر: پولس نے کثیر تعداد میں غیرقانونی اسلحے ضبط کئے، ملزم گرفتار

مظفرنگر میں پنچایتی انتکابات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس دوران پولیس نے کثیر مقدار میں طمنچہ کے علاوہ کئی ساز و سامان بھی برآمد کیے ہیں۔

غیرقانونی اسلحے ضبط
غیرقانونی اسلحے ضبط
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 7:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں پنچایتی انتخابات کے مدنظر مظفر نگر پولیس کافی مستعد نظر آرہی ہے۔ ایس ایس پی ابھیشیک یادو اور ایس پی سٹی ارپیت وجے ورگیا کی نگرانی میں تھانہ سیول لائین پولیس نے محلہ حاجی پورہ میں واقع قبرستان کے قریب ورزش کلب میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیرقانونی اسلحے ضبط

اس دوران پولیس نے کثیر مقدار میں طمنچہ کے علاوہ اس متعلق کئی ساز و سامان بھی برآمد کیے ہیں۔

مظفرنگر سی او سی ٹی کلدیپ کمار نے پریس کانفرنس کے دوران مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں تین مراحل میں منعقد ہونے والے پنچایتی انتخابات کے پیش نظر غیر قانونی اسلحہ سازی کی فیکٹریاں چلانے اور ان افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ سول لائن کی پولیس نے محلہ حاجی پورہ قبر ستان کے پاس ورزش کلب پر چھاپہ مار کر غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے، اس دوران ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضہ سے پانچ طمنچے 315 بور، پانچ ادبن طمنچے 315 بور، سات نالے دس لکڑی کی چاپ اور غیر قانونی اسلحہ بنانے کا سازوسامان برآمد کیا ہے، ملزم کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.