ریاست اترپردیش میں کورونا مثبت کے کیسز مسلسل سامنے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 17 مئی تک کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی کوشش یہی ہے کہ کسی طرح اس کورونا وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے۔
اس لاک ڈاؤن کے مدنظر مظفرنگر انتظامیہ بھی پوری طرح سے مستعد نظر آرہا ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں ضروری اشیاء کو چھوڑ کر بازار مکمل طور پر بند ہے۔ شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاک ڈاؤن کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جا رہی ہے۔ صرف ضرورت مند لوگوں کو ہی آنے جانے دیا جا رہا ہے۔
بے وجہ بازاروں میں گھومنے والوں کے چالان کاٹے جارہے ہیں اور کچھ کو سخت ہدایت بھی دی جارہی ہیں۔
مظفرنگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بھی عوام سے اس لاک ڈاؤن کو لے کر کئی مرتبہ اپیل بھی کی ہے۔ ایس ایس پی ابھیشیک یادو لاک ڈاون کو لے کر الرٹ ہے اور وقت وقت پر شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایت بھی دے رہے ہیں اور عوام سے بھی اپیل کر رہے ہیں کہ بے وجہ گھر سے باہر نہیں نکلیں۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کریں، ماسک، سینیٹائزر اور معاشرتی فاصلے کا خاص دھیان رکھیں۔ وہیں عوام بھی اس لاک ڈاؤن کی حمایت میں نظر آ رہی ہے اور بازاروں کو مکمل بند کر رکھا ہے۔