مظفرنگر:اتر پردیش حکومت کی جانب سے گینگسٹر بدمعاشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ مغربی اتر پردیش کے مافیا گینگسٹر سشیل مونچھ کی جائیداد پر ضلع انتظامیہ نے کاروائی کی ہے ۔پولیس نے سشیل مونچھ کی 90 کروڑ کی جائیداد کو ضبط کی ہے. ضبط کی گئی جائیداد میں گھر پیٹرول پمپ اسکول کی بلڈنگ کھیتی کی زمین شامل ہیں۔
اپ کو بتا دیں کی مافیا گینگسٹر سشیل موچھ کے اوپر 50 کے قریب لوٹ،ڈکیتی۔قتل،کیڈنیپ جیسے سنگین معاملوں میں مظفر نگر کے مختلف تھانوں میں مقدمے درج ہے۔
مافیا سشیل موچھ کے رشتہ داروں کے نام بھی جائیدادیں تھی جن جینداتوں پر 14(1)گینگسٹر کے تحت کارروائی کی گئی اور انہیں بھی ضبط کر لیا گیا سشیل مونچھ نے یے کروڑوں کی جائیداد غیر قانونی طور پر حاصل کی تھی۔ اج مظفر نگر کے مختلف تھانہ علاقوں میں 78.57 کروڑ کی جائیداد پر کاروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Pratapgarh Accident پرتاپ گڑھ میں ٹینکر اور آٹو کی ٹکر، بارہ لوگوں کی موت
ماضی میں بھی 11.17 کروڑ کی جائیںداد پر کاروائی یہاں پہلے ہی کی جا چکی تھی ٹوٹل سشیل مونچھ کی 90 کروڑ کی جائیداد پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں ضبط کر لیا گیا ہے مظفر نگر ایس ایس پی سنجیو سمن نے مافیا سوشیل مونچھ کی 90 کروڑ کی پراپرٹی ضبط کرنے کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید معلومات دی تھی