مظفرنگر Muzaffarnagar dilapidated roadمیں رامپوری کے رہنے والوں نے ضلع مجسٹریٹ District Magistrate کے دفتر پہنچ کر علاقے کی خستہ حال سڑک اور پانی کی عدم نکاسی کی وجہ سے ہورہی مشکلات سے متعلق شکایت ڈی ایم District Magistrate سے کی اور اپنی پریشانیوں سے انہیں واقف کروایا۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ District Magistrate کو اس سلسلہ میں ایک میمورنڈم بھی حوالہ کیا گیا۔ ضلع مظفر نگر میں محلہ رامپوری کے رہائشی سڑک کی بدحالی اور گلی میں پانی بھرجانے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے ڈی ایم سے فوری طور پر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی سال سے سڑک خستہ حالت میں ہے جبکہ اس تعلق سے متعدد مرتبہ وارڈ ممبر اور اعلیٰ افسران کو واقف کروایا گیا تاہم ان کے ذریعہ سڑک کی پیمائش کی گئی اور جلد ہی سڑک کو تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا لیکن آج تک سڑک کی تعمیر نہیں کی گئی اور نالیوں کا گندہ پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ بارش میں حالت بد سے بدتر ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ سڑک پر گندہ پانی بہنے کی وجہ سے نماز کےلیے جانے والوں اور اسکول جانے والے بچوں کو کافی مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ اس سے مچھروں کی بھی کثرت ہوگئی جس کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی افراد نے حکومت سے فوری مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔