ETV Bharat / state

مظفرنگر: صحافیوں پر حملے اور جعلی مقدمات کے خلاف میمورنڈم - اترپردیش نیوز

مظفرنگر میڈیا سنٹر کے عہدیداروں نے ریاست میں صحافیوں پر حملے اور جعلی مقدمات کے خلاف ضلع انتظامیہ کی معرفت وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم سونپا۔

muzaffarnagar media center has a memorandum of administration against the attacks on reporters
صحافیوں پر حملے اور جعلی مقدمات کے خلاف میمورنڈم
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 5:31 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کے وفد نے انیل رائل کی سربراہی میں ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور وزیرِاعلی کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔

دیکھیں ویڈیو

اس میمورنڈم کے ذریعے انہوں نے کہا کہ، 'ریاست بھر میں صحافیوں پر مسلسل حملوں کے خلاف اور حال ہی میں بلیا کے صحافی رتن سنگھ کے علاوہ غازی آباد میں بھی صحافی کی موت خلاف ریاست میں ہی نہیں پورے ملک کے صحافیوں میں غم و غصہ ہے'۔

میڈیا کے اہلکار اپنی سکیورٹی کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔ بلیا میں حال ہی میں ایک صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ اس سے قبل غازی آباد میں بھی صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

ایسی صورتحال میں پولیس انتظامیہ صحافیوں کے ساتھ، جس طرح سے سلوک کرتی ہے وہ بھی خدشات کو جنم دیتی ہے۔'

muzaffarnagar media center has a memorandum of administration against the attacks on reporters
صحافیوں پر حملے اور جعلی مقدمات کے خلاف میمورنڈم

میڈیا سنٹر مظفر نگر کے عہدیداران نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی مختلف مطالبات کو لیکر ایک میمورینڈم انتظامیہ کے معرفت وزیراعلیٰ کو بھیجنے کی اپیل کی۔ میمورنڈم میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں کے قتل اور قتل جیسے سنگین جرائم کی صورت میں ملزمان پر فوری طور پر کارروائی کی جائے اور ہلاک صحافی کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ اور کنبہ کے فرد کو فوری طور پر سرکاری ملازمت دی جائے اور صحافیوں کی حفاظت کے لیے معقول انتظامات کیے جائیں تاکہ صحافی بلا خوف اپنے کام کو انجام دے سکیں۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: ہفتہ بازار دوبارہ لگانے کے مطالبات

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ آئے دن صحافیوں کے خلاف جعلی مقدمات کی جانچ کی جانی چاہئے اور اگر کسی صحافی کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوتی ہے، تو اس بارے میں ادارے کے عہدیداروں کو آگاہ کیا جائے اور اس کی منصفانہ تفتیش پولیس کے اعلی افسران سے کراکر ہی کارروائی کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.