مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مشہور سرکاری پارک کمپنی باغ میں دن بدن گندگی کا انبار بڑھتا جا رہا ہے۔ پارک میں ورزش کے لئے جو مشینیں رکھی گئیں ہیں وہ بھی بہتر حالت میں نہیں ہیں، اس کے علاوہ پارک میں چہل قدمی کے لئے آنے والے کئی لوگوں کی موٹر سائیکل چوری ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
Farmer Union of Muzaffarnagar
مذکورہ تمام امور کو لے کر کسان یونین نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک میں صاف صفائی کے لئے ضروری اقدام اٹھائے جائیں،ورزش کے لئے رکھی گئی مشینیوں کو بھی درست کیا جائے،اس کے علاوہ کمپنی باغ میں سی سی ٹی وی کیمرے تنصیب کئے جائیں،تاکہ پارک میں چہل قدمی کرنے آئے لوگوں کی بائیک کی چوری نہ ہو۔ مقامی باشندوں اور پارک میں چہل قدمی کرنے آنے والے لوگوں نے بھی ضلع انتظامیہ سے مذکورہ امور پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔