ETV Bharat / state

Ishwar Maharaj on Arshad Madani مدنی نے ملک کو گمراہ کرنے کا کام کیا، یشویر مہاراج

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 2:25 PM IST

ضلع مظفر نگر میں ہندو مذہبی رہنما یشویرو مہاراج نے کہا کہ مدنی نے ملک کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مدنی کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ Hindu Religious Leader Criticizes Mehmood Madani

مدنی نے ملک کو گمراہ کرنے کا کام کیا
مدنی نے ملک کو گمراہ کرنے کا کام کیا
مدنی نے ملک کو گمراہ کرنے کا کام کیا

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہندو مذہبی رہنما یشویرو مہاراج نے جمعیت علمائے ہند کے دہلی اجلاس میں مدنی کے دیے گئے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی اس طرح کی بیان بازی کرکے ملک کو گمراہ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ حکومت ہند کو اسے (مدنی) گرفتار کر کے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم انہیں بحث کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔ اگر ایک ہفتے میں انہوں نے بحث نہیں کی تو ہم مظفر نگر سے اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ دیوبند اسلامک مدرسے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔دہلی کے اجلاس میں مدنی نے جو بیان دیا ہے وہ اصول کے بالکل خلاف اور غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamiat Ulem-e-Hind Chief Controversy مولانا ارشد مدنی کا جمعیت کے اجلاس میں خطاب اور تنازع، جانیے پوری تفصیل

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی کہا وہ دنیا کے تمام مذاہب کی تاریخ کے خلاف ہے۔ مذہب اسلام کو 1400 سال ہو چکے ہیں اور تاریخ میں بھی درج ہے لیکن یہ کہنے سے پہلے انہوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ اس کی بھی پکڑ ہوگی۔ ہندو مذہبی رہنما یشویرو مہاراج نے جو کچھ بھی کہا کہ وہ سناتن دھرم کو سیدھا چیلنج کیا ہے۔ ہم محمود مدنی کے اس چیلنج کو بحث کے ذریعہ قبول کرتے ہیں۔ محمود مدنی ہمارے ساتھ شاسترتھ بحث کریں۔ ہم نے شاسترتھ کے لیے دیوبند اسلامی مدرسہ کی جگہ کا انتخاب کیا ہے۔ یہ کس تاریخ کو اور کب ہوگا محمود مدنی کو بتانا پڑے گا۔ ہم دیوبند مدرسہ آنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر محمود مدنی بحث کے لیے تیار نہیں ہوں گے تو ان کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ ہم مظفر نگر سے دیوبند مدرسہ تک احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.